ہمارے بارے میں

اُردو گزٹ کا باقاعدہ آغاز 14اگست 2017ء میں ہوا۔
’’ اُردو گزٹ ‘‘ کے خالق جناب عثمان طارق صاحب ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا۔ عثمان طارق صاحب اسوقت اُردو گزٹ کے مدیر اعلٰی ہیں۔اُردو گزٹ اسوقت دنیا کی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ ہے، اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں اُردو گزٹ کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والےاُردو گزٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ اُردو گزٹ کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، اور انٹرنیٹ پر سب سے بڑے آزاد اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اُردو گزٹ نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’روزنامہ اُردو گزٹ‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

اُردو ادب کی ترویج اور ترقی میں اُردو گزٹ کا کردارانتہائی اہم ہے، اُردو گزٹ نے روز اول سے نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اُردو ادب کو نئے اور معیاری شاعراور ادیب میسرہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔ اُردو گزٹ انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ اُردو گزٹ پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز اُردو گزٹ کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔